ایک رپورٹ کے مطابق، کرغستان میں 13 اور 14 جون کو شنگھائی تعاون کونسل کے سائڈ لائن اجلاس میں دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوگی۔
چنانچے اس سلسلے میں، ایک بھارتی افسر نے اس کی توثیق کی ہے۔
عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد مودی سے یہ انکی پہلی ملاقات ہوگی۔ ایک ایسے وقت جب وزیر اعظم نریندر مودی دوسری معیاد کے لیے منتخب ہوئے، ایسے میں یہ امید کی جارہی ہے کہ دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات بھارت۔ پاکستان کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔