دنیا میں وہی قومیں باعزت مقام پاتیں اور ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو پہاڑوں سے ٹکراجانے کا حوصلہ و عزم رکھتی ہیں۔ اپنے راستے میں کسی معذوری اور کمزوری کو حائل نہیں ہونے دیتی ہیں۔
کئی معذور لوگوں کا حوصلہ ہمارے لئے مشعل راہ بھی ہے۔
ایسی ہی ایک معذور خاتون ودیشا بالیان ہیں جنہوں نے نے ثابت کردیا کہ جسمانی معذوری کامیابی وکامرانی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوسکتی ۔جنہوں نے معذورں کےعالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا کرملک کانام روشن کیا ۔
یہ عالمی مقابلہ حسن جنوبی افریقہ کےبومبیلا میں منعقدہوا تھا ۔ ودیشا پہلی ہندوستانی ہیں جنہیں ''عالمی حسینہ'' کے خطاب سے نوازا گیا ۔
ان کی جیت کے بعد ا ے اے ایف ٹی کے صدر سندیپ ماروا نے ٹرینر اور گرو منگ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ’جنہوں نے ودیشا کو اس مقابلہ کے لئے تیار کیا تھا۔
ا س موقع پر ان کی پوری ٹیم جس میں پدم شری اور ارجنا ایوارڈی دیپا ملک، پرسنالٹی ٹرینر اور اتالیق لیفٹیننٹ ریٹا گگوان، ڈائریکٹر ماروا فلمز راگھو مروہ، وہیلنگ ہیپنس کی کوآرڈنیٹر اور شریک بانی دیویکا ملک، کوریوگرافر سندیپ اهلواليا، میک اپ آرٹسٹ سونیا ڈھینگرا، زیورات ڈیزائنر بھوني ماروا اور سافٹ اسکل ٹرینر سنیناکشیپ بھی موجود تھی۔