ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: بھارت میں 125 تصدیق شدہ کیسز

وزارت برائے صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اب تک کورونا کے 127 تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 10:57 AM IST

کورونا وائرس: بھارت میں 125 تصدیق شدہ کیسز
کورونا وائرس: بھارت میں 125 تصدیق شدہ کیسز

ان کیسز میں 105 کا تعلق بھارت سے جبکہ 22 تصدیق شدہ افراد کا تعلق دوسرے ممالک سے بتایا جا رہا ہے۔

وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق آندھرا پردیش میں ایک، دہلی میں سات، کرناٹک میں آٹھ، ہریانہ میں 14 اور یہ سبھی غیر ملکی بتائے جا رہے ہیں، کیرالہ میں 22 افراد جن میں دو غیر ملکی ہیں ان میں تین افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وہیں مہاراشٹر میں اب تک 36 لوگوں کی اس وائرس سے تشخیص ہو ئی ہے، جن میں تین غیر ملکی ہیں اور تین صحت یاب ہو چکے ہیں اوڈیشہ اور پنجاب میں ایک ایک راجستھان میں دو اور دونوں غیر ملکی بتائے جا رہے ہیں، جبکہ تین افراد ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

جنوبی ریاست تمل ناڈو میں اب تک ایک ہی تصدیق شدہ معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ تلنگانہ میں چار افراد کی تشخیص ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر اور لداخ میں سات معاملے سامنے آئے ہیں جو کہ تصدیق شدہ ہیں۔

وہیں اتر پردیش کی بات کی جائے تو یہاں بھی تقریبا 14 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ اترا کھنڈ میں اب تک ایک ہی کیس تشخیص ہو ئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.