ترکی کے وزیر خارجہ مولوت چاؤ شولو کا کہنا ہے کہ اس وحشت ناک حملے کے لیے ان سیاست دانوں اور میڈیا کے اداروں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنون کو ہوا دیتے ہیں۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی نفرت انگیز تقاریر اور میڈیا کے کچھ ادارے جو اسلام مخالف جذبات بھڑکاتے ہیں ایسے حملوں کے لیے وہ بھی ذمہ دار ہیں۔
ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے بھی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ حملہ نسل پرستی اور اسلام مخالف جذبات کی تازہ مثال ہے۔
I strongly condemn the terror attack against the Al Noor Mosque in #NewZealand and Muslim worshippers. May Allah have mercy on the victims and grant a speedy recovery to the wounded.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) مارچ 15, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I strongly condemn the terror attack against the Al Noor Mosque in #NewZealand and Muslim worshippers. May Allah have mercy on the victims and grant a speedy recovery to the wounded.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) مارچ 15, 2019I strongly condemn the terror attack against the Al Noor Mosque in #NewZealand and Muslim worshippers. May Allah have mercy on the victims and grant a speedy recovery to the wounded.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) مارچ 15, 2019
انہوں نے لکھا کہ وہ النور مسجد میں ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اللہ متاثرین کو صبر دے اور زخمیوں کو جلدی شفا عطا فرمائے۔
امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہم سب کو 'نفرت کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے لکھا کہ مشال اور میں اس مشکل وقت میں نیوزی لینڈ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔
Michelle and I send our condolences to the people of New Zealand. We grieve with you and the Muslim community. All of us must stand against hatred in all its forms.
— Barack Obama (@BarackObama) مارچ 15, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Michelle and I send our condolences to the people of New Zealand. We grieve with you and the Muslim community. All of us must stand against hatred in all its forms.
— Barack Obama (@BarackObama) مارچ 15, 2019Michelle and I send our condolences to the people of New Zealand. We grieve with you and the Muslim community. All of us must stand against hatred in all its forms.
— Barack Obama (@BarackObama) مارچ 15, 2019
کینڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈر نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور تشدد اور عسکریت پسندی کے خلاف نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔
انہوں نے لکھا ’نیوزی لینڈ کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان ہمارے دل میں ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ ہمیں اسلامو فوبیا پر قابو کرنا ہوگا اور ایک ایسا معاشرہ بنانا ہوگا جہاں ہر مذہب ، نسل آور رنگ کا انسان خود کو محفوظ تصور کرے۔