ETV Bharat / bharat

من کی بات: وزیراعظم نے کشمیریوں کا شکریہ ادا کیا - من کی بات

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے عوام سے 'یوم آزادی' نئے طریقے سے منانے اور اسے لوگوں کا تہوار بنانے کی اپیل کی ہے۔

من کی بات
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 1:29 PM IST

مودی نے اپنے دوسرے دور اقتدار میں آکاشوانی پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے دوسرے ایڈیشن میں آج کہا کہ اگست کا مہینہ بھارت چھوڑو کی یاد لے کر آتا ہے اور میں چاہوں گا کہ آپ لوگ 15 اگست کی کچھ خاص تیاریاں کریں، آزادی کے اس تہوار کو منانے کا نیا طریقہ ڈھونڈیں، اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کریں اور یوم آزادی کو لوگوں کا تہوار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ یہی وہ وقت ہے جب ملک کے کئی حصوں میں بارش ہورہی ہے،کئی حصوں میں عوام سیلاب سے متاثر ہیں، سیلاب سے کئی طرح کے نقصان بھی اٹھانے پڑ رہے ہیں اور میں سیلابی بحران میں گھرے ان سبھی لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ساتھ ملک کر متاثرین کو ہر قسم کی مدد مہیا کرانے کا کام بہت تیز رفتاری سے کام کر رہا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (اتوار) اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعے ملک کے عوام سے خطاب کیا، اس دوران وزیراعظم نے واٹر پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے تحفظ کے لیے عوام سے اپیل کی۔

مودی نے کہا کہ پانی کے موضوع نے ان دنوں دل کوجھنجھوڑ دیا ہے، حکومتی اور غیر حکومتی ادارے پانی کے تحفظ کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں جس کی مثال ریاست جھارکھنڈ کا گاؤں آرا کیرم گاؤں ہے۔

وہیں میگھالیہ ملک کی پہلی ایسا ریاست بن گئی ہے جس نے اپنی پانی کی پالیسی تیار کی ہے، اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے میگھالیہ ریاستی حکومت کو مبارکباد بھی دی۔

مودی نے کہا کہ ہریانہ میں ایسی فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے جن کے لیے کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور کسان کا بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

انہوں نے امرناتھ یاترا کی کامیابی کے لیے ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگ امرناتھ یاتریوں کی خدمت اور مدد کرتے ہیں اور اس مرتبہ امرناتھ یاترا میں گزشتہ چار برسوں میں سب سے زیادہ عقیدتمند شامل ہوئے ہیں۔

مودی نے کہا کہ جو لوگ امرناتھ یاترا سے لوٹ کر آتے ہیں وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی گرم جوشی اور اپنے پن کے احساس کے قائل ہو جاتے ہیں، کشمیر کے لوگوں میں ترقی کے مرکزی دھارے سے جڑنے کے لیے کافی جوش ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے طلباء کے لیے دلچسپ مقابلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کوئز كمپيٹشن کے ذریعے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو 7 ستمبر کو سری ہری کوٹا لے جایا جائے گا اور انہیں چندریان 2 کی لینڈگ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

نریندر مودی نے ملک کے اتھیلٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کھلاڑی ہماری شان ہیں اور ان لوگوں نے پوری دنیا میں بھارت کا نام روشن کیا ہے جبجکہ چند ایسے بھی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک سے زائد تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

اس کے علاوہ نرنیدر مودی نے مشن چندریان 2 کے بارے میں بات کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ انسانی زندگی مشکلات آتی ہیں جبکہ انسان کے اندر ان مشکلوں کو پار کرنے کی ہمت ہوتی ہے جس طرح چندریان نے بادلوں کو پار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ویسے جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو بارش کا ایک ہی پہلو نظر آتا ہے، ہر طرف بارش کی وجہ سے بھرا ہوا پانی، ٹریفک جام۔ جبکہ مانسون کی دوسری تصویر یہ ہے جس میں کسان بارش سے خوش ہوتے ہیں، پرندے چہچہاتے ہیں، جھرنے لبالب بھر کر بہتے ہیں اور سبزے کی خوبصورت چادر زمین پر نظر آتی ہے، ایسے مناظر کو دیکھنے کےلیے آپ کو خود ہی اپنے خاندان کے ساتھ باہر نکلنا پڑےگا، بارش، تازگی اور خوشی دونوں ہی اپنے ساتھ لاتی ہے۔

میری دعا ہے کہ مانسون آپ سب کو مسلسل خوشیاں دیتا رہے۔آپ سبھی صحت منت رہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.