مالیا نے جمعرات کو کورونا وائرس کے چیلنج سے ملک کی معیشت کو ابارنے کے لئے نریندر مودی حکومت کے 20 لاکھ کروڑ کے پیکیج پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کرکے ایک بارپھر حکومت سے اس پر بقایا قرض کی 100 فیصد ادائیگی کی پیش کش کو قبول کرنے اور اس کے خلاف سبھی معاملے ختم کرنے کی اپیل کی۔
وجئے مالیا نے ٹویٹ کیا 'کووڈ-19 کے امدادی پیکیج کے لئے حکومت کو مبارکباد، حکومت جتنے چاہے نئے نوٹ چھاپ سکتی ہے، لیکن مجھ جیسے چھوٹے شراکت دار کی پیش کش کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جو عوامی شعبے کے بینکوں کا 100 فیصد قرض واپس کرنے کو تیار ہے۔ براہ کرم مجھ سے بغیر شرط رقم لیں اور میرے خلاف تمام مقدمات بند کردیں'۔
مفرور شراب کاروباری مالیا کی کنگ فشر ایئرلائن بھی بند ہوگئی ہے۔ مالیا ہندوستان کی حوالگی کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں کیس ہار گیا ہے اور اب اس نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں اس حکم کے خلاف اپیل کی ہے۔
مالیا نے 31 مارچ کو ایک ٹوئٹ میں کنگ فشر ایئر لائنز کی جانب سے بینکوں سے لئے گئے اپنے 100 فیصد قرضوں کی ادائیگی کی اپنی اپیل پر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے کورونا کے بحران کے چیلینج کے وقت اس پر غور کرنے کی درخواست کی تھی۔