بی جےپی پارٹی کی منگل کی صبح ہوئی پارلیمانی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے رکن پارلیمنٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ باپو کو خراجی عقیدت دینے والے اس پروگرام میں پورے دل سے حصہ لیں اور اس کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔
پارلیمانی امور کے وزیرمملکت پرہلاد جوشی نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کو بڑے پیمانے پر منایا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہرپارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی منائی جائےگی۔ ملک میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی یعنی دو اکتوبر سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی 31اکتوبر کے درمیان 150کلومیٹر کی پدیاترا ہوگی۔ ہردن پارلیمانی حلقے میں 15سے 20گروپ بنائے جائیں گے اور وہ ہر روز تقریباً 15کلومیٹر تک پدیاترا کریں گے اور ہر بوتھ کو کور کیا جائےگا۔