ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر حکومت نے کسانوں کے دو لاکھ روپے کا قرض معاف کیا - وزیر خزانہ اجیت پوار نے بجٹ پیش کیا

مہاراشٹر حکومت کے وزیر خزانہ اجیت پوار نے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ ریاستی ترقی کی شرح میں کمی آ سکتی ہے جو کم ہوکر 5.7 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے کسانوں کا دو لاکھ کا قرض کیا معاف

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 1:24 PM IST

وزیر خزانہ اجیت پوار نے نجٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ ریاست کے 80 فیصد لوگوں کو روزگار دینے کے لئے حکومت قانون بنائے گی، اس دوران انہوں نے کسانوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 2 لاکھ کسانوں کو 2 لاکھ روپے تک کے قرض معاف کیے جائیں گے۔

قبل ازیں اجیت پوار نے اقتصادی سروے پیش کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ اس بار مہاراشٹر پر پچھلی بار کے مقابلے میں یہ 57 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا اقتصادی بوجھ پڑا ہے، سروے کے مطابق مہاراشٹر پر مجموعی طور پر 471642 کروڑ روپئے کا مالی بوجھ ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بجٹ میں کیا خاص ہے؟

  • محکمہ شہری ترقی کے لئے 6025 کروڑ روپے کی منظوری
  • وزیر خزانہ پوار نے کہا کہ اس سال مہاراشٹر کی شرح نمو میں کمی واقع ہوسکتی ہے ، جس کی توقع ہے کہ یہ 5.7 فیصد ہوجائے گی
  • نئے میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے
  • ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
  • ابتدائی طبی امداد کے نظام کو درست کرنے کے لئے 5000 کروڑ کی رقم خرچ کی جائے گی۔
  • 1074 گرام پنچایت عمارتوں کے لئے 1 ہزار کروڑ کی رقم کی منظوری
  • دو لاکھ کسانوں کو 2 لاکھ روپے تک کے قرض کو معاف کیے جائیں گے۔
  • اراکین اسمبلی کو ملنے والے لوکل ایریا ڈیولپمنٹ (ایل اے ڈی) فنڈ کو 2 سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے کیا گیا۔
  • ریاست کے 80 فیصد لوگوں کو روزگار دینے کے لئے حکومت قانون بنائے گی۔
  • ممبئی-گوا شاہراہ پر زمین کے حصول کے لئے 1200 ملین روپے خرچ ہوں گے۔
  • پانچ برس میں 5 لاکھ نوجوانوں کو ملازمت ملے گی۔
  • توانائی کے میدان میں ترقی کے لئے 8 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
  • مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں مہاراشٹر بھون تعمیر کی جائے گی۔
  • بندرگاہوں کی ترقی پر 276 کروڑ خرچ ہوں گے۔
  • مہاراشٹر میں تعلیم پر 6 ہزار کروڑ خرچ ہوں گے۔
  • سفری آسانی کے لیے 1600 نئی بسیں خریدی جائیں گی، جس میں وائی فائی بھی مہیا کی جائے گی۔
  • 10 ہزار کروڑ خرچ کرکے ہر سال ایک لاکھ نئے سولر پمپ لگائے جائیں گے
  • پونے میں انٹرنیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
  • اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹرا کے سولا پور اور پونے میں نئے ہوائی اڈے تعمیر کیے جائیں گے۔
  • ریاست ہر ضلع میں ایک ایک خاتون پولیس اسٹیشن قائم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.