راہداری کے انتظامات اور پندرہ فروری کے بعد بھارت آنے والے غیر ملکیوں کو اب اپنے وطن جانے کے لیے وزارت داخلہ مصروف ہے۔ جس کے تحت 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے نئے اصولوں میں چھوٹ کی اجازت دی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے بھارت میں غیر ملکی شہریوں کے لئے نقل و حمل کے انتظامات اور 15 فروری کے بعد بھارت میں پھنسے غیر ملکی افراد کو لاک ڈاؤن کے اصولوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
وزارت نے 24 مارچ رات 12 بجے سے لگائی گئی 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن میں تازہ اضافے میں چھوٹ کی اجازت دی تاکہ کوویڈ 19 وبائی امراض نہ پھیل سکے۔
وزارت داخلہ کی ریلیز کے مطابق 'لاک ڈاؤن کے دوران غیر ملکی باشندوں کو ان اقدامات سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے'۔
لاک ڈاؤن کے دوران ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت دیئے گئے اختیارات کے استعمال کے سلسلے میں وزارت داخلہ کے ابتدائی رہنما اصولوں کے تسلسل میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے متعدد غیر ملکی شہریوں کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا تھا۔ بیرون ممالک حکومتوں سے ان کے شہریوں کو انخلاء کے لئے درخواست کرنے کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔