نقوی نے یہاں ایک مضمون میں ایسے حقائق اور سیاست کا پردہ فاش کیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگوں کی ’خراب سیکولر سیاسی جنون ‘نے ملک کے سیکولرزم کو مسلمانوں کا ’پیٹنٹ پولیٹیکل پروڈکٹ‘بنایا اور ساتھ ہی ہندوستانی مسلمانوں کو ترقی کے راستے دور کرنے کا گناہ بھی کیا۔لیکن وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی اور ہمہ جہت خود مختاری کی پالیسی پر چلتے ہوئے طاقت ور،خودمختار ،محفوظ ،خوشحال بن رہا ہے۔
ہندوستان کی شاندار کامیابیوں سے بوکھلائے پیشہ ور ’مودی فوبیا کلب‘نے اسلاموفوبیا کارڈ کے ذریعہ جھوٹے حقائق ،بے تکے پرپگنڈے سے ہندوستان کی پائیدار ثقافت اور تہذیب کو تباہ کرنے کی سازش کرنی شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا اس ملک کی ثقافت ’واسودیو کٹمبکم ‘یعنی ’ساری زمین ایک کنبہ کی طرح ہے ‘ پر عمل کرتی ہے۔