ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - نئے معاملات

تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 1802 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس دوران نو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

latest updates of corona virus in ts
تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 2:24 PM IST

جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 1802 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں نو اموات کے ساتھ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 895 ہوگئی ہے۔اموات کی یہ شرح قومی اموات کی شرح 1.70 فیصد کے برخلاف 0.62فیصد ہے۔ محکمہ صحت نے یہ بات بتائی۔

ہفتہ اور اتوار کے درمیان روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 2711رہی۔

اس طرح ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,10,241ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 45,594معائنے کئے گئے جن میں سے 1759رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ ریاست میں فی الحال 31,635سرگرم معاملات ہیں۔

بہ حیثیت مجموعی اس وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے اب تک ریاست میں 17,66,982معائنے کئے گئے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جی ایچ ایم سی حدود میں 245،رنگاریڈی ضلع میں 158،کریم نگر ضلع میں 136،سدی پیٹ ضلع میں 106اور سنگاریڈی ضلع میں 103نئے معاملات درج کئے گئے۔

بتادیں کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں دوسرے نمبر پر رہے برازیل میں اب تک 41 لاکھ 23 ہزار متاثر ہیں جبکہ 1لاکھ 26 ہزار 203 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ موت کے معاملے میں برازیل اب بھی دوسرے مقام پر ہے۔

وہیں بھارت میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے دوران فکرمندی کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس دوران 65ہزار 9 افراد کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 32لاکھ 42 ہزار 682 ہوگئی ہے۔ وہیں آج پھر سے صحتیاب ہونے والوں میں جزوی کمی درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.