ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا کے 159 نئے معاملے

اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 4463 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

latest update of corona virus in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا کے 159 نئے معاملے
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 8:58 PM IST

اورنگ آباد میں اب تک 4463 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 342 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 'ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے'۔

ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 159 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8108 ہوگئی ہیں۔

ضلع میں 342 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 4463 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 3303 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.