ٹیسٹ کے دوران انٹی ٹینک میزائیل نے تین کلومیٹر دور واقع اپنے ہدف پر صحیح نشانہ لگایا۔ اس میزائیل کو متعدد پلیٹ فارم سے لانچ کئے جانے کی اہلیت کے ساتھ ترقی دی گئی ہے اور ابھی اس کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
یہ میزائیل پونے میں واقع آرمانمنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیبارٹری اور دہرادون میں قائم انسٹرومنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس انٹی ٹینک میزائیل کے کامیاب تجربہ پر ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے میزائیل کے کامیاب تجربے پر سبھی سائنٹسٹ کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔