ETV Bharat / bharat

پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد

پولیس کے مطابق ان کے پاس سے پٹاخہ بیچنے کا نہ تو کوئی لائسنس تھا نہ ہی اس کا ذخیرہ کرنے کا کوئی کاغذی ثبوت تھا۔

large stockpile of illegally kept crackers recovered
پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 8:59 PM IST

کانپور میں غیر قانونی طریقے سے رکھے گئے پٹاخہ کے ایک بڑے ذخیرے کو پولیس نے برآمد کیا ہے۔

پولیس نے موقع سے تقریباً پانچ لوڈر پٹاخہ برآمد کیا ہے جس کی قیمت تقریبا پچاس لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد

اس معاملے میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

کانپور کے تھانہ بجریہ علاقے کے گلاب گھونسی میں عمران نامی ایک شخص کے گھر میں بڑی تعداد میں پٹاخہ کا ذخیرہ اکٹھا کیا جا رہا تھا تبھی پولیس کو مخبر کے ذریعے سے اطلاع ملی کہ یہاں پر دیپاولی کے موقع پر بیچنے کے لئے آتش بازی کے سامان کا ذخیرا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ان کے پاس سے پٹاخہ بیچنے کا نہ تو کوئی لائسنس تھا نہ ہی اس کا ذخیرہ کرنے کا کوئی کاغذی ثبوت تھا، جس جگہ پر پٹاخہ برآمد ہوا ہے وہ انتہائی گھنی آبادی والا علاقہ ہے'۔

پولیں نے کہا ہے کہ 'اگر پٹاخے میں کسی طرح سے کوئی دھماکہ ہوتا تو اتنا بڑا ذخیرہ ہونے کے سبب جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہو سکتا تھا'۔

واضح رہے کہ کانپور کے آبادی والے علاقے میں پٹاخہ کا ذخیرہ رکھنا تو دور کی بات ہے پٹاخہ بیچنا تک ممنوع ہے۔

آگرہ میں ہوے پٹاخے دھماکے کے بعد سے کانپور ضلع انتظامیہ بھی کافی چاک و چوبند نظر آ رہا ہے۔

کچھ برس پہلے کانپور کے مہاراج پور علاقے میں غیر قانونی طور سے ذخیرہ کیے گئے پٹاخہ میں ہوئے دھماکے سے دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے اس کے بعد سے ضلع انتظامیہ کافی مستعد نظر آ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.