لداخ نشست کے لیے 1 لاکھ 74 ہزار رائے دہندگان چار امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
انتخابات کو صاف و شفاف طریقے سے عمل میں لانے کے لیے 559 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
لداخ پارلیمانی حلقہ دو اظلاع لیہہ اور کرگل پر مشتمل ہے، ضلع کرگل میں دو اسمبلی حلقے کرگل اورزنسکار ہیں اور ضلع لیہہ میں بھی دو اسمبلی حلقے لیہہ اور نُبرا شامل ہیں۔
لداخ پارلیمانی نشست کے لیے ووٹروں کی تعداد 174،618 ہے جن میں 86752 مرد، 85064 خواتین، 2799 سروس ووٹر اور تین ٹرانسجینڈر ووٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لداخ پارلیمانی نشست کے لیے پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔