انسان ہمیشہ صحت مند رہے یہ حتمی طور پر کبھی بھی نہیں کہا جاسکتا۔ انسانی زندگی میں صحت کی بڑی اہمیت ہے۔ اس کے باوجود بھی انسان بیمار ہوتا رہتا ہے۔
بیماری بھی انسانی زندگی کا ایک حصہ ہے۔ موسمی تبدیلیوں اور ہنگامی حالات کی وجہ سے انسان بیمار ہوجائے تو اس کے مناسب علاج اور بہتر دیکھ بحال کے ذریعے بھر سے صحت کو بحال کیا جاسکتا ہے۔
ایک انسان کسی بھی بیماری کا کس طرح مقابلہ کرے؟ بیماری کے موقع پر انسان کا رویہ کیسا ہو؟ اسی ضمن میں ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں بیماریوں سے تحفظ کے لیے دستک مہم کا اہتمام کیا گیا۔
بیماریوں سے تحفظ مہم کے تحت ضلعی باشندوں کو مختلف طرح کی بیماریوں سے کیسے بچا جاسکے۔ اسی ضمن میں معلومات فراہم کرنے کے لئے دستک مہم 15 اکتوبر سے چلائی جائے گی۔
آشا اور آنگن واڑی کارکن ان بیماریوں کے سلسلے میں گھر گھر جاکر لوگوں کو بیدار اور آگاہ کریں گے۔
گھر اور اطراف و اکناف حفظان صحت اور پانی کا ٹھراو نہ ہونے دیں۔
ملیریا افسر راجیش شرما نے بتایا کہ 'اس پروگرام کے تحت کارکنوں کے ذریعہ ڈور ٹو ڈور پروگرام کے دوران پوسٹر بھی چسپاں کیے جارہے ہیں تاکہ عام شہری بیماریوں سے متعلق مہم سے بھر پور فائدہ اٹھاسکیں'۔