ETV Bharat / bharat

کیرالہ: پولیس نے ملازمہ کو سلامی پیش کی

ریاست کیرالہ کی پولیس نے اپنے محکمہ میں جھاڑو دینے والی ملازمہ کو سبکدوشی کے دن سلامی پیش کی ہے۔

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 10:09 PM IST

kerala-police
kerala-police

ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی جھاڑو دینے والی ملازمہ رادھا مسلسل پولیس اسٹیشن آکر اپنا کام مستعدی سے کرتی رہی۔

گزشتہ روز 31 مارچ 2020 کو پولیس اسٹیشن میں جھاڑو دینے والی رادھا معمول کے مطابق کام کے لئے آئی تھی۔ اس پولیس اسٹیشن میں اس نے 30 سال تک اپنی خدمات انجام دی۔ یہ اس کی سبکدوشی کا دن تھا۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے سخت اقدامات کی وجہ سے سبھی اجتماعات بشمول ریٹائرمنٹ کے خیرمقدموں اور بھیجنے کے پروگراموں کو پہلے ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔

اپنی سرکاری خدمات سے سبکدوش ہونے والے بہت سے لوگ اپنے کام کے آخری دن یعنی 31 مارچ کو اپنے دفتروں میں بھی نہیں جاسکے۔

تاہم، رادھا معمول کے مطابق اپنا کام کرتی رہی اور سہ پہر تک پولیس اسٹیشن میں اپنی ذمہ داری انجام دیتی رہی۔

پیر کے روز ، اس نے تھانے میں جھاڑو لگائی اور اسٹیشن کے احاطے کو صاف کیا۔ جب وہ کام کے بعد روانہ ہونے والی تھیں، اسٹیشن ہاؤس آفیسر ایس جیا کرشنن اور سب انسپکٹر جے چترجن کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے انہیں میمنٹو دیا۔ اس کے بعد ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس اہلکاروں نے گارڈ آف آنر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.