ETV Bharat / bharat

'ماؤ نوازوں میں شمولیت کے لیے صدر جمہوریہ کی اجازت کی ضرورت نہیں'

آندھرا پردیش کے وزیر سماجی بہبود پنپ سواروپ نے ایک دلت نوجوان جسے پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا سے کہا کہ وہ ماؤ نوازوں میں شامل ہونے کے لیے آزاد ہے اسے صدر جمہوریہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ماؤ نوازوں میں شمولیت کے لیے صدر جمہوریہ کی اجازت کی ضرورت نہیں : اے پی وزیر

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 6:33 PM IST

آندھرا پردیش کے سماجی بہبود کے وزیر پنپ سواروپ نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس نوجوان کو پولیس پر پولیس نے تشدد کیا ہے وہ اپنی خواہش سے ماؤ نوازوں میں شامل ہوسکتا ہے۔

سواروپ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقی گوداوری کے ایک دلت طبقہ کے نوجوان پر پولیس نے تشدد کرتے ہوئے اس کا سر مونڈھ دیا تھا ، اس نوجوان نے صدر جمہوریہ سے ماؤ نوازوں میں شامل ہونے کی اجازت مانگی تھی۔

اطلاعات کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اس پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی عہدیدار کا تقرر کیا۔اس پر جواب دیتے ہوئے سواروپ نے کہا کہ اگر آپ ماؤ نوازوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہوسکتے ہیں اس کے لیے آپ کو صدر جمہوریہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔قبل ازیں جولائی میں ایک دلت نوجوان ورا پرساد کو مبینہ طور پر سیتا نگرم پولیس اسٹیشن میں تشدد کرنے کے بعد اس کا سر مونڈھ دیا گیا تھا۔

اطلاع کے مطابق ورا پرساد نے وائی ایس آر سی پی کے رہنما کی کھڑی ہوئی لاریوں کو ہٹانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد اسے پولیس اسٹیشن بلایا گیا اور اس کی بے عزتی کی گئی۔ اس کے بعد ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹبلوں کو معطل کردیا تھا۔ اس معاملہ میں ایس سی ایس ٹی قانون کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے 22 جولائی کو اس معاملہ میں سخت قدم اٹھانے کی اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی اور متعلقہ افراد کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.