ETV Bharat / bharat

جے وی ایم کے دو اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:15 PM IST

جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے دو اراکین اسمبلی نے آج کانگریس کا دامن تھام لیا اور کہا ہے کہ جلد ہی مذکورہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام ہوجائے گا۔

jharkhnad vikas morcha
جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے دو ارکان اسمبلی کانگریس میں شامل

جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے دو اراکین اسمبلی نے آج کانگریس کا دامن تھام لیا اور کہا ہے کہ جلد ہی مذکورہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام ہوجائے گا۔

کانگریس ہیڈکوارٹر میں پیر کے روز پارٹی کے جھارکھنڈ کے انچارج آر پی این سنگھ نے ایک نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ جھارکھنڈ وکاس مورچہ ایک اہم علاقائی پارٹی ہے اور اس کے اراکین اسمبلی پردیپ یادو اور بندھو تیرکی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں حال میں ہوءے انتخاب میں جھارکھنڈ وکاس مورچہ کو تین سیٹوں پر جیت حاصل کی اور اس کے دو اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر یادو نے کہا کہ مورچہ کے مرکزی عہدیداروں اور مرکزی ایکزی کیٹیو کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ہی ضلعوں کے عہدیداروں، ڈویژنل سطح کے تمام رہنماوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں عام رضامندی سے جھارکھنڈ وکاس مورچہ کا کانگریس میں انضمام کا فیصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تین اراکین اسمبلی ہیں، جس میں دو اراکین اس انضمام پر راضی ہوئے ہیں۔

جھارکھنڈ میں کانگریس،جےایم ایم، آر جے ڈی کی مخلوط حکومت ہے۔ اور ہیمنت سورین ریاست کے وزیر اعلی ہیں۔

پچھلے جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو اکثریت حاصل ہوئی اور بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جھارکھنڈ کے نو منتخب وزیراعلی ہیمنت سورین نے عوام سے اپیل کی تھی کہ انھیں پھولوں کے گلدستے کے بجائے تحائف کے طور پر کتابیں دیں تاکہ وہ اس سے ایک لائبریری بنا سکیں اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:15 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.