ETV Bharat / bharat

دہلی: جمعیت علماء ہند نے فساد زدہ کراول نگر کی مسجد کا افتتاح کیا - Delhi

مولانا عثمان منصور پوری نے شمال مشرقی دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور گدھا پوری چوک حلقے میں جمعیت کے زیر اہتمام تیار کردہ 48 مکانات اور 18 دکانوں کا افتتاح کیا۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 7:50 PM IST

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری نے شمال مشرقی دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور گدھا پوری چوک حلقے میں جمعیت کے زیر اہتمام تیار کردہ 48 مکانات اور 18 دکانوں کا افتتاح کیا۔

ویڈیو

جمعیت علمائے ہند کے صدر نے طیبہ مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد مکانات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صدر جمعیت علماء ہند نے کہا کہ شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرین معاشی بحران کا شکار ہیں اس لیے جمعیت علمائے ہند کی جانب سے فساد زدگان کے گھروں کی تعمیر نو کرکے انہیں سپرد کیا گیا۔

مولانا عثمان منصور پوری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'جمعیت علماء ہند آغاز سے ہی فساد زدگان کی مدد کرنے میں مصروف ہے ہم نہ صرف ان کے مقانات تعمیر کرائے بلکہ روز گار فراہم کرانے کی بھی پوری کوشش کی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'علاوہ ازیں جن لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہیں انصاف دلانے کے لیے بھی جمعیت مکمل طور ان کے ساتھ ہے اور جنہیں ایف آئی آر درج کرانے میں یا پولیس سے متعلق معاملات میں مدد کی ضرورت تھی، ہم مدد کر رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.