ETV Bharat / bharat

جامعہ کے طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم - ملک کی معروف دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی

ملک کی معروف دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں مقیم طلبہ سے کہا ہے کہ 'وہ ہاسٹلز کو خالی کردیں اور اپنی اپنی آبائی ریاست چلے جائیں'۔

Jamia Millia Islamia asks hostellers to vacate rooms and return home
ملک کی معروف دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی
author img

By

Published : May 2, 2020, 12:27 PM IST

کورونا وائرس کے روک تھام اور خاتمے کے ضمن میں جاری ملک گیر لاک ڈاون کے دوران مرکزی وزارت داخلہ نے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی منتقلی کے لئے ٹرینز کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

اسی سہولت کے پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ سے کہا ہے کہ 'وہ اپنے کمرے خالی کریں اور اپنے آبائی ریاستوں کو واپس جائیں'۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے بند کردی گئی تھی۔ جس کے بعد باقاعدہ اگست میں دوبارہ کھلیں گی۔ جبکہ نیا تعلیمی سیشن ستمبر سے شروع ہوگا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ 'جولائی 2020 کو ہونے والے امتحانات کے نظام الاوقات کے بارے میں مقررہ وقت سے قبل مطلع کیا جائے گا۔

Jamia Millia Islamia asks hostellers to vacate rooms and return home
ملک کی معروف دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی

انتظامیہ نے بتایا کہ 'آن لائن امتحانات اور تحقیقی وسائل کے مواد کی آن لائن دستیابی پر بھی غور کیا جارہا ہے'۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 'ہاسٹل میں پھنسے ہوئے طلبا پہلے اپنے گھر واپس نہیں جاسکتے تھے۔ اب انہیں ریاستی حکومتوں کے ٹرانسپورٹ اور ٹریول پروٹوکول کے انتظامات کے مطابق ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے'۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے قریبی علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر سیل کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی نے کہا ہے کہ 'مستقبل میں ضروری اشیا کی رسد اور افرادی قوت کی ضروریات کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا'۔

اسی کے پیش نظر تمام ہاسٹلز کے پرووسٹ نے کہا ہے کہ 'ہاسٹیلرز کو کسی استثناء کے بغیر مکمل طور پر خالی کرنا ہے۔ تمام لڑکوں اور لڑکیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس عمل کو شروع کریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.