ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری

جموں و کشمیر کے تمام بیس اضلاع میں ووٹ شماری کا عمل ٹھیک نو بجے سے شروع ہوگیا ہے اور ہر ڈی ڈی سی حلقۂ انتخاب میں ریٹرنگ افسر ووٹ شماری عمل کے انچارج ہیں۔

ووٹوں کی گنتی آج
ووٹوں کی گنتی آج
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 2:39 AM IST

Updated : Dec 22, 2020, 9:20 AM IST

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی 280 نشستوں کے لیے 8 مراحل میں منعقد ہوئے انتخابات میں تقریباً 2078 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ اب ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے جس کے بعد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ظاہر ہونے لگے گا۔

مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کی 280 نشستوں کے لیے 8 مراحل میں منعقد ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اب شروع ہو گئی ہے۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا الیکشن ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی ڈی سی کی 280 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 2078 امیدوار بشمول 450 خواتین میدان میں ہیں۔

ریاستی الیکشن کمشنر نے گزشتہ شام ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام بیس اضلاع میں ووٹ شماری کا عمل منگل کی صبح ٹھیک نو بجے شروع ہوگا اور ہر ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب میں ریٹرنگ افسر ووٹ شماری عمل کا انچارج ہوگا۔

موصوف کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ شماری کے پورے عمل کو مانیٹر اور ریکارڈ کیا جائے گا۔ آٹھ مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 28 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ آٹھویں اور آخری مرحلے کی پولنگ 19 دسمبر کو ہوئی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات سال گزشتہ کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد جہاں یہاں یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی تھی۔ وہیں مغربی پاکستان کے مہاجروں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوا ہے۔

ان انتخابات سے جہاں جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 نمائندے منتخب ہوں گے۔ ضلع ترقیاتی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ پنچایتی انتخابات نومبر ۔ دسمبر سال 2018 میں منعقد ہوئے تھے جن میں 3 ہزار 4 سو 59 سرپنچ جبکہ 22 ہزار 2 سو 14 پنچ منتخب ہوئے تھے۔

ہر ضلع ترقیاتی کونسل میں 14 منتخب نمائندے ہوں گے اور پانچ اسٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو ضلع کی مکمل تعمیر و ترقی پر کام کریں گی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیر میں بھی لگ بھگ تمام انتخابی حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے اور انتخابی مہم چلانے کے لئے نہ صرف پارٹی کے بعض قدآور رہنما کشمیر میں ہی خیمہ زن تھے بلکہ پارٹی نے کئی علاقوں بشمول جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلیوں کا انعقاد بھی کیا۔

پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ جس میں نشینل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، سی پی آئی (ایم) وغیرہ شامل ہیں، نے مشترکہ طور اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔

Last Updated : Dec 22, 2020, 9:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.