ETV Bharat / bharat

بہار مدرسہ بورڈ مثالی بنے گا؟

author img

By

Published : Jun 24, 2019, 8:41 PM IST

عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ 'اساتذہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم دیں ہم ان کی تمام مطالبات پوری کرنے کی کوشش کریں گے، مگر تعلیم سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا'۔

متعلقہ تصویر

ریاست بہار کے مدرسہ بورڈ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے بورڈ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری نے ملحقہ مدارس کے اساتذہ اور ذمہ داروں کی میٹنگ طلب کی۔

چیئرمین نے 'مدارس میں تعلیمی اصلاح کانفرنس' کے عنوان کے تحت لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

بہار مدرسہ بورڈ مثالی بنے گا؟

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی فلاح کے لیے پرعزم ہے۔ بہار حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے مختلف طرح کے فلاحی منصوبے ہیں، مگر ناواقفیت کی وجہ سے اقلیتی طبقہ اسے حاصل نہیں کر پاتا، اس لیے ہر طرح کی بیداری کی ضرورت ہے۔

عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ 'اساتذہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم دیں ہم ان کی تمام مطالبات پوری کرنے کی کوشش کریں گے، مگر تعلیم سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا'۔

چیئرمین نے کہا کہ اب مدارس میں بھی ڈریس کوڈ کی پابندی کی جائے گی، اساتذہ و طلباء سفید کرتا پاجامہ و ٹوپی میں نظر آئیں گے جبکہ طالبات سفید شلوار اور ہرے رنگ کے سوٹ پہنیں گی۔ ان باتوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

Intro:بہار مدرسہ بورڈ اساتذہ کے لئے پینشن اسکیم نافذ کرے گا

ارریہ : ریاستی حکومت اقلیتوں کی فلاح و ترقی کے لئے پرعزم ہے، کئی سارے منصوبہ ہمارے لئے حکومت نے بنائی ہے مگر ہم ناواقفیت کی وجہ سے اسے حاصل نہیں کرتے، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ہر طرح سے بیدار رہیں، ایک وقت میں لوگ مدرسہ بورڈ کی تعلیم کو مشکوک سمجھتے تھے مگر الحمدللہ اب حالات ایسے نہیں ہیں، جو کمی تھی اسے دور کر لیا گیا ہے. جب میں عمرہ پر گیا تو مدینہ یونیورسٹی کے چند ذمہ داران کو جب معلوم ہوا کہ بہار کی حکومت ساڑھے تین سو مدرسے کی دیکھ بھال کرتی ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے تو ان لوگوں نے مجھے پیشکش کی کہ ہمارے یہاں آپ اپنے مدرسہ کے فوقانیہ عالم کی ڈگری حاصل کرنے والے باصلاحیت طلباء کو یہاں بھیجے ہم ان کا داخلہ لیں گے. مذکورہ باتیں بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے ارریہ کے ٹاون ہال میں موجود سینکڑوں اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

Body:عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ اساتذہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم دیں ہم ان کی تمام مطالبات پوری کرنے کی کوشش کریں گے، مگر تعلیم سے کوئی سمجھوتہ نہیں، ابھی ساتویں ویتن مان کے تحت 1128 پرانے مدرسے اور 824 نئے مدرسے کو رقم دی گئی ہے. اور آپ کو بتا دوں ہم لوگ بہت جلد مدرسہ بورڈ کے اساتذہ کے لئے بھی پینشن نافذ کرنے جا رہے ہیں ساتھ ہی انشورنس اسکیم بھی نافذ کرنے کا منصوبہ ہے. ہماری پوری کوشش ہے کہ مدرسہ کے اساتذہ کو تمام طرح کی سہولت فراہم کرایا جائے، اسی کے تحت میں بہار کے تمام اضلاع کا دورہ کر رہا ہوں تاکہ اساتذہ سے رابطہ بنایا جا سکے اور ان کی پریشانی سے واقف ہو سکوں.

Conclusion:چیئرمین نے کہا کہ اب مدرسہ میں بھی پابندی سے ڈریس کوڈ کی پابندی کی جائے گی، اساتذہ و طلباء سفید کرتا پاجامہ و ٹوپی میں نظر آئیں گے جبکہ طالبات سفید شلوار و ہرے رنگ کے سوٹ میں نظر آئیں گی، علاوہ ازیں مدرسہ احاطہ میں پوری طرح سے صاف صفائی کا نظم ہو، ان باتوں پر عمل نہ کرنے والوں پر کارروائی بھی کی جائے گی. اس سے قبل مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کا گلدستہ سے استقبال کیا گیا، پروگرام میں مفتی اطہر القاسمی، مولانا مصور عالم ندوی، مولانا امان اللہ سلفی، مولانا عبد الکریم پورنیہ وغیرہ نے مدرسہ اساتذہ کے پیش کردہ مسائل سے چیئرمین کو روبرو کرائے، پروگرام کی نظامت مولانا شاہد عادل قاسمی نے انجام دیں.

بائٹ..... عبد القیوم انصاری، چیئرمین بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ(پہچان ، سر پر رومال باندھے ہوئے)
بائٹ...... مرشد عالم ، سکریٹری مدرسہ نورالاسلام ارریہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.