ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل فائنل مقابلے کی جگہ تبدیل

انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل مقابلہ چینئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اب یہ مقابلہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل فائنل مقابلے کی جگہ تبدیل
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 12:46 PM IST

آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ 12 مئی کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل فائنل میچ چینئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تھا لیکن تمل ناڈو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم کے تین اسٹیند کو شائقین کے لیے کھولنے کی اجازت نا ملنے پر اب مقابلے کی جگہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم
راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم

اسی طرح الیمینیٹر اور دوسرا کوالیفائر بھی حیدرآباد میں ہونے والا تھا لیکن عام انتخابات کے لیے پولنگ کی وجہ سے اسے وشاکھاپٹنم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہلا کوالیفائر میچ چینئی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوالیفائر اور ایلیمینیٹر مقابلہ وشاکھاپٹنم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ عام طور پر پلے آف مقابلے موجودہ چیمپیئن کے گھریلو میدان پر ہوتا ہے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر بی سی سی آئی کو وشاکھا پٹنم میں میچ کرانے کا فیصلہ لینا پڑا۔

پہلا کوالیفائر مقابلہ سات مئی کو چینئی میں ہوگا جبکہ الیمینیٹر اور دوسرا کوالیفائر مقابلہ وشاکھاپٹنم میں ہوگا اور فائنل مقابلہ 12 مئی کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.