ETV Bharat / bharat

دہلی کی نظریں فتح کی ہیٹ ٹرک پر مرکوز - devid warner

طویل عرصے کے بعد آئی پی ایل میں ایک مضبوط ٹیم کے طور پر نظر آنے والی دہلی کیپیٹلز آج سن رائیزرس حیدرآباد کے خلاف اس کے گھریلو میدان پر جیت کی ہٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے اترے گی، میچ رات 8 بجے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دہلی کیپیٹلز آج سنرائیزرس حیدرآباد کے خلاف اس کے گھریلو میدان پر جیت کی ہٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے اترے گی
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 11:16 AM IST

دہلی نے اپنے گزشتہ 2 میچوں میں رائل چیلینجرز بنگلور اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو شکست دی ہے، جبکہ آج اس کا مقابلہ مضبوط ٹیم حیدرآباد سے ہے اور وہ اسے جیت کر جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔

تجزیاتی رپورٹ

دہلی نے اب تک 7 میچوں میں 4 میچ جیتے ہیں اور 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے۔

جبکہ حیدرآباد نے اس سیزن میں اچھی شروعات کی تھی لیکن بعد میں جیت کی راہ سے بھٹک گئی اور اب 6 میچوں میں 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پر ہے۔

دہلی کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ شکھر دھون فارم میں لوٹ آئے ہیں اور انہوں نے پچھلے میچ میں ناٹ آؤٹ 97 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

دوسری جانب حیدرآباد میں ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو مسلسل اچھی بلے بازی کر رہے ہیں لیکن گیند باز اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

سنرائیزرس حیدرآباد آج اپنے گھریلو میدان پر میچ فتح حاصل کر جیت کی پٹری پر لوٹنا چاہے گی جبکہ دہلی کیپیٹلز جیت کی ہیٹ ٹرک پوری کرنے کی کوشش کرے گی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.