ETV Bharat / bharat

چدمبرم کو سپریم کورٹ سے فوری راحت

author img

By

Published : Aug 26, 2019, 5:58 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:38 AM IST

سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے آئی این ایکس میڈیا انویسٹمنٹ کی تحقیقات کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو فوری راحت دیتے ہوئے کل تک ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔

چدمبرم

جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے چدمبرم کو ای ڈی سے متعلق معاملے میں گرفتاری سے دی جانے والی راحت میں کل تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔

چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری سے متعلق مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملے کی سی بی آئی اور ای ڈی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس سے قبل عدالت نے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کی گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق مرکزی وزیر کی طرف سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

بنچ نے کہا کہ چدمبرم کی گرفتاری کے ساتھ ہی ان کی متعلقہ درخواست ناقابل عمل ہوگئی ہے۔

عدالت نے اس معاملے میں درخواست گزار کو مجاز عدالت میں باقاعدہ ضمانت کے لیے درخواست دینے کی بھی اجازت دے دی، عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کی مستقل ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ کے تبصرے سے نچلی عدالت متاثر نہیں ہوگی۔

چدمبرم کی سی بی آئی ریمانڈ آج ختم ہورہی ہے اور انہوں نے بھی ریمانڈ کے خلاف ایک نئی درخواست دائر کی ہے لیکن ابھی تک ان کو سماعت کے لیے فہرست میں درج نہیں کیا گیا ہے۔

چدمبرم کی جانب سے سینیئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے بینچ کے سامنے اس معاملے کا خصوصی ذکر کیا لیکن بینچ نے کہا کہ چیف جسٹس نے ابھی تک متعلقہ درخواست کی فہرست کے احکامات نہیں دیئے ہیں، رجسٹری اس کا انتظار کر رہی ہے لہذا چیف جسٹس کا حکم آنے پر ہی معاملے کی سماعت ہوگی۔

واضح ر ہے کہ سابقہ ​​سماعت میں چدمبرم کی دو درخواستیں آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی، کانگریس سینیئر رہنما پی چدمبرم نے بھی سی بی آئی ریمانڈ کے خلاف ایک نئی درخواست دائر کی ہے، نچلی عدالت نے انہیں آج تک کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 8:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.