ریاست اترپردیش میں واقع علی گڑھ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے گزشتہ 15 دسمبر کو انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا تھا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور پورے شہر میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔
اے ایم یو میں احتجاج کے دوران طلبا پر پولیس نے لاٹھی چارج کیاجس میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں :یونیورسٹی کے سو سالہ جشن کی تیاریاں
پولیس کی بربریت اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ضلع میں لوگوں نے دکانیں بند کرکے احتجاج شروع کردیا ، حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس کو بند کرنے کے احکامات دیئے تھے۔
اے ایم یو انتظامیہ نے احتجاج کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی میں پانچ جنوری تک چھٹی کا اعلان کردیا اور طلبا کو فوراً کیمپس خالی کرنے کے احکامات دیئے ۔