بحریہ نے بتایا کہ مالدیپ واقع انڈین مشن کے تعاون سے وہاں پھنسے 198 ہندوستانیوں کو سمندرکے راستے ملک لایا گیا۔ کووڈ -19 کی وجہ سے ہندوستان اور دیگر ممالک میں پابندیوں کے درمیان بحریہ ’ آپریشن سمندر سیتو‘کے تحت مالدیپ سے اب تک 2386 لوگوں کو ملک لایاجا چکا ہے۔
مالے میں آئی این ایس ایراوت پر سوار ہونے سے قبل ہر شخص کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ساتھ ہی سفرکے دوران اس بات کا خیال رکھا گیا تھا کہ کووڈ-19 سے بچاو کے اصول وضوابط پر پوری طرح عمل کیا جائے۔
توتی کورین پہنچنے پر مقامی انتظامیہ نے ملک واپس آئے ہندوستانی شہریوں کا استقبال کیا۔وہاں ان کی اسکریننگ،جانچ وغیرہ کا پورا انتظام کیا گیا تھا۔
بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو سمندر کےراستے واپس لانے کے لئے شروع کی گئی مہم کو ’آپریشن سمندرسیتو‘نام دیا گیا ہے۔اس کے تحت اب تک 3305 لوگوں کو مالدیپ،سری لنکا اور ایران سے ہندوستان لایا جا چکا ہے۔