اس وقت کرغزستان میں پھنسے ہوئے کئی بھارتی طلباء نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی وطن واپسی میں آسانی پیدا کریں کیوں کہ اتر پردیش کا ایک طالب علم اس بیماری کا شکار ہوگیا ہے۔
بہت سارے بھارتی طلبا جو کرغزستان میں ایم بی بی ایس کر رہے تھے ، سفر میں پابندی کے سبب وسطی ایشیائی ملک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ طلبا نے شکایت کی ہے کہ انہیں مناسب طبی سہولیات نہیں مل رہی ہیں یہاں تک کہ کووڈ 19 قوم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
طلباء مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں وزیراعظم ، بھارتی سفارت خانہ اور یہاں تک کہ وزارت خارجہ سے بھی ان کی مدد کے لئے اپیل کررہے ہیں۔
ایک بھارتی طالب علم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں براہ کرم کچھ برا ہونے سے قبل بھارت پہنچنے میں ہماری مدد کریں۔ جب تک ہم زندہ رہیں ہمیں بچائیں۔ اگر ہم مرجائیں گے تو حکومت بہرحال ہم تک پہنچ جائے گی۔