وزارت دفاع کے محکمہ خریداری نے حکومت کی دفاعی شعبہ میک ان انڈیا اسکیم کے تحت 10 لاکھ ہینڈ گرنیڈ کی فراہمی کے لئے ناگپور میں واقع اکونومک ایکسپلوسیو لمیٹڈ شمسی گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
یہ دستی بم دوسری جنگ عظیم کے ڈیزائن پر مبنی دستی بموں کی جگہ لیں گے جو اب بھی فوج کے زیر استعمال ہیں۔
ملٹی موڈ دستی بموں کا ڈیزائن ڈی آر ڈی او کی ٹرمینل بیلسٹک ریسرچ لیبارٹری نے تیار کیا ہے اور ناگپور کی ای ای ایل کمپنی تیار کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:
بھارت کے خلاف جھوٹے الزامات سے پاکستان کے مشکوک ریکارڈ کو بدلا نہیں جاسکتا
یہ دستی بم حملہ اور دفاعی دونوں طریقوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ یہ ایک نجی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ ہے اور یہ دستی بم مکمل طور پر دیسی ٹیکنالوجی اور ڈیزائن پر مبنی ہیں۔