بھارت میں کورونا وائرس کی رفتار میں مزید شدت آتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے کل 4،213 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 97 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔
اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 67،152 ہوگئی ہے ، ان میں سے 20،917 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،206 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں اس وبا کے متاثرین کی تعداد 22،171 تک پہنچ چکی ہے اور 4،199 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 832 امواتیں درج کی گئی ہیں۔
اس معاملے میں گجرات دوسرے نمبر ہے جہاں 8،194 افراد کورونا وبأ سے متاثر ہوئے ہیں اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2،545 ظاہر کی گئی ہے جبکہ 493 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔