ضلع تلگو دیشم صدر سری نواسلہ کے گھر پر آئی ٹی کے افسران تلاشی لے رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کسی بھی شخص کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی کسی کو اندر آنے کی اجازت ہے۔
دوارکا نگر میں واقع تلگو دیشم رہنما کے گھر پر پولیس کا سخت بندوبست دیکھا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق مذکورہ رہنما کی کمپنیز کے کاغذات کو جانچا جارہا ہے اور یہ دیکھا جارہا ہے کہ آیا وہ ٹیکس کی رقم ادا کیے ہیں یا نہیں۔
قبل ازیں تلگو دیشم کے کئی رہنماوں نے الزام لگایا ہیکہ ان کے ٹھکانوں پر سازش کے تحت انکم ٹیکس کی کاروائی کی جارہی ہے۔
آندھراپردیش میں اس وقت ایک طرف امراوتی کو لیکر حکومت اور اپوزیشن میں ٹکراو جاری ہے، اپوزیشن تلگو دیشم کا اصرار ہیکہ دارحکومت کو امراوتی ہی رکھا جائے جبکہ حکومت نے اسے تین شہروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دوسری طرف امرواتی میں کسان اور جنھوں نے حکومت کو دارلحکومت بنانے کے لیے اراضی دی ہے، ان کے ایک وفد نے نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائڈو سے ملاقات کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔