ETV Bharat / bharat

سبھی ریلوے اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے - CCTV cameras

ملک کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام اگلے دو برس میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ریلوے بورڈ کے رکن (سگنلنگ اور ٹیلی مواصلات) پردیپ کمار نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ سلامتی نظام پختہ کرنے کے مقصد سے سبھی ریلوے اسٹیشنوں اور کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز ہے۔

دو سال میں سبھی ریلوے اسٹیشن پر لگ جائیں گے سی سی ٹی وی کیمرے

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:41 PM IST

ان میں سے 598 اسٹیشنوں اور 2,019 کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں۔ اگلے دو سال میں سبھی ریلوے اسٹیشنوں اور 7,020 کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ ملک میں چھ ہزار سے زیادہ ریلوے اسٹیشن ہیں۔

انہوں ںے بتایا کہ اس کے علاوہ ٹرینوں کو محفوظ چلانے کے لئے 1,927 اسٹیشنوں پر الیکٹرونک انٹرکالنگ کا کام پورا کرلیا گیا ہے اور 1,089 اسٹیشنوں پر اس سلسلے میں کام جاری ہے۔ گزشتہ برس ہی 350 اسٹیشنوں کو الیکٹرونک انٹرکالنگ نظام کے ساتھ اپگریڈ کیاگیا ہے۔

ہر زون میں کم سے کم ایک مرکزی ٹریفک کنٹرول سسٹم (سی ٹی سی) بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس میں ایک ہی جگہ سے دو سو کلومیٹر سے زیادہ کے ریل آمدورفت کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ مجموعی طور سے 6,966 کلومیٹر ریلوے مارگ کوسی ٹی سی نظام کے تحت لانے کی منظوری مل چکی ہے۔ اس منصوبہ کی لاگت 6,328 کروڑ روپے ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.