ETV Bharat / bharat

یدیورپا کابینہ پر ایک نظر - وزیر اعلی  یدیورپا نے 26 جولائی کو چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ کابینہ توسیع سے پہلے وزیر اعلی  یدی یورپا پیر کو مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی صدر امت شاہ سے ملنے دہلی پہنچے تھے۔ پارٹی صدر امت شاہ کی منظوری ملنے کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ کی توسیع کا فیصلہ لیا۔

کرناٹک میں چوتھی مرتبہ وزیر اعلی بنے بی ایس یدیورپا کی قیادت والی نئی حکومت کی کابینہ کی منگل کو پہلی مرتبہ توسیع کرتے ہوئے 17 نئے وزراء کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔

یدیورپا کابینہ پر ایک نظر
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 2:55 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:05 PM IST

گورنر وجو بھائی والا نے آج صبح نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس سے قبل وزیراعلی یدیورپا نے وزراء کے عہدے کی حلف برداری کے لئے 17 اراکین اسمبلی کے نام گورنر کو تجویز کئے تھے جنہوں نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیر کے عہدے کا حلف لینے والے اراکین اسمبلی میں آزاد امیدوار ایچ ناگیش بھی شامل ہیں جنہوں نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ نئے وزراء میں سی این ایشوتھ نارائن، کے ایس يشورپا اور گووند ایم كارجول بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے 17 اراکین اسمبلی کے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ سے ایچ ڈی كمار سوامي کی قیادت والی جنتا دل (ایس) كا نگریس مخلوط حکومت اقلیت میں آ گئی تھی اور اس کی وجہ سے حکومت بھی گر گئی تھی۔ اس کے بعد کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت تشکیل دی اور وزیر اعلی یدیورپا نے 26 جولائی کو چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ کابینہ توسیع سے پہلے وزیر اعلی یدی یورپا پیر کو مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی صدر امت شاہ سے ملنے دہلی پہنچے تھے۔ پارٹی صدر امت شاہ کی منظوری ملنے کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ کی توسیع کا فیصلہ لیا۔

یدیورپا کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں ایک آزاد رکن اسمبلی ایچ ناگیش بھی شامل ہیں جنہیں کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ 25 دن پرانی وزیر اعلی یدیورپا کابینہ کی یہ پہلی توسیع ہے۔

کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں گووند ایم كارجول، ڈاکٹر سی این ایشوتھ نارائن، لکشمن سنگپا ساودی، کے ایس يشورپا، آر اشوک، جگدیش شیٹار، بی شری رامولو، ایس سریش کمار، ویسومننا، سي ٹی روی ، باسوراج بوممي، کوٹہ سرینواس پجاری، جے سی مدھو سوامی، سی سی پاٹل، ایچ ناگیش (آزاد ر رکن اسمبلی)، پربھو چوہان اور جولے ششی کلا شامل ہیں۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، بی جے پی رکن پارلیمنٹ شوبھا اكھارندلجے، بی جے پی کے سبھی اراکین اسمبلی، ڈی جی اور آئی جی پی نیلمنی ایم راجو اور کانگریس کے معطل رکن اسمبلی روشن بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.