ETV Bharat / bharat

ممبئی میں قربانی پر اہم اجلاس - rayees shaik

ممبئی سمیت دیگر سرحدوں پر بکروں اور قربانی کے مویشیوں کی پکڑ دھکڑ اور ٹیمپو ٹرکوں کو روکنے کے خلاف آج ایس پی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اپنے ایم ایل اے رئیس شیخ کے ہمراہ ملاقات کر کے قربانی کے جانوروں کو ممبئی اور تھانہ سمیت دیگر سرحد اورناکہ بندی میں روک کر ان کے ممبئی میں داخلہ پر پابندی کے خلا ف اعتراض در ج کر کے اس کی مخالفت کی۔

ممبئی میں قربانی پر اہم میٹنگ
ممبئی میں قربانی پر اہم میٹنگ
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 10:22 PM IST

ساتھ ہی مسلمانوں کو عید قرباں میں مکمل رعایت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا او ر کہا کہ ممبئی سمیت ریاست بھر میں سوسائٹیوں سمیت گھروں میں قربانی کی اجازت روایت کے مطابق فراہم کیا جائے اگر کوئی اس میں رخنہ اندازی کرتا ہے تو ا س پر کارروائی ہو۔

ممبئی میں قربانی پر اہم میٹنگ

شرد پوار نے سارے مطالبات قبول کر کے اس پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیے۔اس کے بعد انہوں نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ ۔ ڈی جی پی سبودھ کمار جیسوال اور کابینی وزرا اور اراکین اسمبلی کی بھی ایک اہم میٹنگ کی۔

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سرکار اس پر حکمنامہ جاری کرے گی ابوعاصم اعظمی نے اس پر شردپوار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شرد پوار نے ہماری باتیں سنی اور اس پر کارروائی کا بھی حکم دیا ہے اس کا مثبت نتیجہ ہو گا اور انشا اللہ مسلمانوں کو قربانی کے عمل میں کوئی مشکل نہیں پیش آئے گی اور سرکار اس پر حکمنامہ جاری کرسکتی ہے۔

ممبئی عیدالاضحی پر قربانی کے لئے رعایت نہ دئیے جانے اور بکروں کی پکڑدھکڑ پر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سخت نا راضگی کا اظہار کیا اورلاک ڈاؤن اور کورونا وبا کی آڑ میں قربانی کے عمل کو مشکل بنانے پر سرکار سے گائڈ لائن میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریاست میں کرونا کے باوجود تمام بازار جاری ہے اورسبزی منڈی میں مال اور سامان لایا جارہا ہے سوائے عید الاضحی میں ہی بکروں کے لانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ٹول ناکوں اور اہم شاہراہوں پر عید الاضحی کے لئے قربانی کے جانور لانے پر پکڑدھکڑجاری ہے ٹرکوں اور گاڑیوں کو سڑک پر ہی روک دیا جارہا ہے ۔ شہر میں جانوروں کے داخلہ کو مشکل بنایا گیا ہے ممبئی سے متصلہ تھانہ اور ممبئی کی سرحدوں پر بکروں اورمویشیوں ٹرک کو روک کر گاڑیاں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

جس سے ممبئی میں جانوروں کی فراہمی نہیں ہو پارہی ہے ممبئی کے سرحدی علاقوں میں بکروں کی منڈی میں بکروں کی دستیابی کے لئے جگہ تک فراہم نہیں کی گئی ہے منڈیوں کو اجازت نہیں دی گئی ہے این سی پی سربراہ شرد پوار سے آج سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے ملاقات کر کے قربانی کے دوران گائڈ لائن میں راحت فراہم کرنے اورضروری رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے تمام بازاروں کو اجازت دی گئی ہے لیکن بکروں کی نقل و حمل میں مشکل درپیش آرہی ہیں ناکوں پربکروں اور مویشیوں کی ٹرک اور گاڑیاں پکڑکرضبط کی جا رہی ہے مجھے اس سلسلے میں کئی فون بھی موصول ہو ئے ہیں اس لئے سرکار سے میری درخواست ہے کہ وہ واضح گائڈ لائن تیار کر کے عیدالاضحی پررعایت فراہم کرے اس پر شردپوار نے متعلقہ محکموں اور افسران کی اپنی رہائش گاہ سلور اوک پر میٹنگ بھی طلب کی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.