ڈاکٹر نشنک نے منگل کو ایک ویبنار میں طالب علموں کے سوالوں کے جواب میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں فسادات کی وجہ سے طلبہ بورڈ کے امتحانات نہیں دے پائے تھے، وہ پھر سے امتحان دیں گے اور ان کے لئے دس دن پہلے اطلاع دے دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جو امتحانات ہوچکے ہیں ان کی کاپیوں کے جانچ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کے لئے ہونے والی جوائنٹ انٹری امتحان (جے ای ای) 18 جولائی سے ہوگی جبکہ نیٹ کے امتحان 26 جولائی کو ہوں گے۔
انہوں نے بتایاکہ جے ای ای کے مین امتحان 18 سے 23 جولائی کے درمیان ہوں گے جبکہ نیٹ امتحان 26 جولائی کو ہوں گے۔ جے ای ای ایڈوانس اور یو جی سی نیٹ امتحان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے کالجوں میں سمسٹر کے امتحانات شروع ہوجائیں گے اور اگست سے نیا سیشن شروع ہوجائے گا اور یکم ستمبر سے نئے طالب علموں کے لئے سیشن شروع ہوگا۔
آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی آئی ٹی کی فیس نہیں بڑھے گی - آئی آئی ٹی کی فیس
مرکزی فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے اعلان کیا ہے کہ ایک دو دن کے اندر سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (سی بی ایس ای) کی بارہویں کی بچے ہوئے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) یا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی(آئی آئی آئی ٹی) کی فیس نہیں بڑھائی جائے گی۔
![آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی آئی ٹی کی فیس نہیں بڑھے گی مرکزی فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7075481-257-7075481-1588692156327.jpg?imwidth=3840)