وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ آج شروع کئے گئے 'پاردرشی کرادھن۔ایماندار کا سمان' پلیٹ فارم کا لانچ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ ہمارے ٹیکس دہندگان کے لئے ایک تحفہ ہے۔ فیس لیس اسسمنٹ، فیس لیس اپیل اور ٹیکس پیئرس چارٹر جیسے اصلاحات سے یہ پلیٹ فارم ہمارے ٹیکس نظام کو اور پختہ کرے گا'۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 'ایماندار ٹیکس دہندگان بھارت کی ترقی اور خوشحالی کی ریڑھ ہے۔ ان کو بااختیار بنانے اور انہیں عزت دینے کے لئے مودی حکومت نے کئی تاریخی فیصلے کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
'شفاف ٹیکس' نظام متعارف
انہوں نے کہاکہ' یہ پلیٹ فارم وزیراعظم نریندر مودی کی 'منیمم گورنمنٹ، میکسیمم گورننس' کے عزم کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے'۔