ETV Bharat / bharat

صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کی اہم باتیں - صدر رام ناتھ کووند

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے قبل پہلے روز سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کیا کچھ کہا؟ ہم اپنے قارئین کے لیے اس کی پوری تفصیلات پیش کر رہے ہیں۔

صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کی اہم باتیں
صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کی اہم باتیں
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 1:51 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 2:34 PM IST

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے قبل پہلے روز سینٹرل ہال میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ سات ماہ قبل پارلیمنٹ نے تین اہم زرعی اصلاحی قوانین، زرعی پیداواری کاروبار اور تجارت (پروموموشن اینڈ فیسی لی ایشن ) ایکٹ، زرعی (امپاورمنٹ اینڈ پروٹیکشن)، قیمتوں کی یقین دہانی و زرعی اگریمنٹ بل اور ضروری اشیا ترمیمی بل منظور کئے۔

صدر کووند نے نئے زرعی قوانین کی حمایت کی

انہوں نے کہا ’’ان زرعی اصلاحات کا سب سے بڑا فائدہ 10 کروڑ سے زیادہ چھوٹے کسانوں کو بھی فوری طور پر ملنا شروع ہوا۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ہونے والے ان فوائد کا ادراک کرنے کے بعد ہی بہت ساری سیاسی پارٹیوں نے وقتا فوقتا ان اصلاحات کی مکمل حمایت کی تھی۔ اس وقت ملک کی اعلی عدالت نے ان قوانین کے نفاذ کو ملتوی کردیا ہے۔ میری حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس پر عمل کرے گی'۔

'یوم جمہوریہ کے روز قومی پرچم کی توہین افسوس ناک'

صدر رام ناتھ کووند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران تاریخی لال قلعے میں توڑ پھوڑاور قومی پرچم کی توہین کو بدبختانہ قراردیا ہے۔

مسٹر کووند نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہا ’’ گزشتہ دنوں ترنگا اوریوم جمہوریہ کی توہین انتہائی افسوس ناک ہے'۔

چین اور پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے سلسلے میں صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ ایل اے سی پر اضافی فورس تعینات کی گئی ہے تاکہ ایل اے سی کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

'جموں و کشمیر کے عوام نے حکومت کی پالیسیز کی حمایت کی'

وہیں جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال اور حکومت کی پالیسیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پچھلے کچھ برسوں میں حکومت نے ایسے بہت سے کام انجام دیئے جو بہت مشکل سمجھے جاتے تھے، دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی عوام کو نئے حقوق ملے ہیں اور جموں و کشمیر کے عوام نے مرکزی حکومت کی ترقیاتی پالیسیز کی حمایت کی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں آزادی کے بعد پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ہوئے اور اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے
ایم وینکیا نائیڈو نے مودی حکومت کی خوب ستائش کی

رام مندر کی تعمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'گرینڈ رام مندر کی تعمیر کا کام سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شروع ہوا ہے۔ ڈی بی ٹی کی مدد سے پچھلے 6 سالوں میں 13 لاکھ کروڑ روپے سے زائد مستحقین کو منتقل کردیے گئے ہیں'۔

'کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے حکومت نے موثر اقدام کیے'

کورونا وارئرس سے متعلق صدر جمہوریہ نے کہا کہ کووڈ-19 کے پیش نظر حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کیے گئے ہیں اور وبا سے متاثرہ افراد کے لیے متعدد اسکیمز شروع کی ہیں۔

صدر کووند نے کہا کہ ملک میں اب معیشت بحال ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے پیش نظر معیشت پر بہت برا اثر پڑا تھا۔

'ملک میں معیشت بحال ہو رہی ہے'

Last Updated : Jan 29, 2021, 2:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.