ETV Bharat / bharat

'زبان سے نفرت اور اردو گیٹ کا انہدام قابل افسوس'

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نےرامپور کے شاہ آباد میں خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سخت نکتہ چینی کی۔

akhlesh yadav in Rampur
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 3:28 PM IST

ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے مشترکہ امیدوار محمد اعظم خاں کی حمایت میں شاہ آباد میں اکھلیش یادو ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے رام پور میں انتظامیہ کے ذریعے اردو گیٹ کے انہدام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اردو بھارتی زبان ہے اور یہی اس کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زبان کہیں باہر سے نہیں آئی ہے، اس لیے زبان کے نام پر ایک دوسرے کو مت لڑاؤ۔

اکھلیش یادو نے عوام سے ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے مشترکہ امیدوار محمد اعظم خاں کے لیے رائے دہی کی اپیل کی۔

اترپردیش کے سابق وزیراعلی نے اعظم خان کے ذریعے رامپور میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور وعدہ کیا کہ آئندہ پھر ان ترقیاتی امور شروع کیا جائے گا۔

Intro:اردو زبان کو لیکر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا بڑا بیان کہا اردو ہندوستانی زبان ہے یہیں اس کی پیدائش ہوئی تھی۔ یہ زبان کہیں باہر ملک سے نہیں آئی تھی۔ اس سے نفرت مت کرو زبان کے نام پر ایک دوسرے کو مت لڑاؤ۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا آج رامپور کی تحصیل شاہ آباد میں تھا جلسہ عام جہاں وہ سپا لوک سبھا امیدوار آعظم خاں کی حمایت میں عوام سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔

Body:وی او
سماجوادی بی ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کے مشترکہ امیدوار محمد آعظم خاں کی حمایت میں آج رامپور کی تحصیل شاہ آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں سابق وزیر اعلیٰ اور سپا سپریمو اکھلیش یادو نے عوام سے اپنے خطاب میں آعظم کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے آعظم خاں کے رامپور میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آعظم خاں نے کئی اہم ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے آعظم کے ذریعہ بنائے گئے اردو گیٹ کو توڑے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیٹ اس لئے توڑ دیا گیا تھا کیوں کہ یہ اردو گیٹ تھا شرم آتی ہے ایسے لوگوں پر جو زبان کے نام ایک دوسرے سےنفرت کرتے ہیں زبان کے نام پر آپس میں لڑانے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہاں کی انتظامیہ حکومت کے اشارے پر کام روکو مہم چھیڑے ہوئے ہے جبکہ ہمارے دور حکومت کے ترقیاتی کام جگ ظاہر ہیں انہوں نے کہا کہ آعظم خاں یہاں بہت سے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن یہاں کی انتظامیہ انہیں کام نہیں کرنے دے رہی ہے۔
بائٹ: اکھلیش یادو، سابق وزیر اعلی و قومی صدر سپا

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.