ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے کانگریس پر نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کانگریس پر انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر نذرآتش کرتے ہوئے غیر ضروری منظر بنانے کا الزام عائد کیا۔
وج نے کہا، "زراعت کے شعبے سے وابستہ کوئی بھی، کسی بھی طرح سے، کبھی بھی اس طرح کی حرکت نہیں کرتا۔ وہ کبھی بھی ایسی چیزوں کو نہیں جلائیں گے جس سے ان کی کاشتکاری میں مدد ملتی ہے۔"
مرکز کے نافذ کردہ زرعی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران یوتھ کانگریس کارکنوں نے انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو نذر آتش کردیا تھا۔
متنازعہ زرعی قانون کے خلاف کئی ریاستی حکومتیں اور سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی۔ اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم مودی تین اکتوبر کو اٹل ٹنل کا افتتاح کریں گے