ETV Bharat / bharat

گجرات: 19 جون کو راجیہ سبھا کے انتخابات

بھارت میں جن ریاستوں میں کورونا وائرس کے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں، ان میں گجرات بھی ایک ہے۔

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:13 PM IST

گجرات: 19 جون کو راجیہ سبھا کے انتخابات
گجرات: 19 جون کو راجیہ سبھا کے انتخابات

یہاں 19 جون 2020کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کوشش کی گئی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی کورونا کے اس دور میں راجیہ سبھا الیکشن کو لیکر خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔

گاندھی نگر میں موجود گجرات اسمبلی میں ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے پولنگ مرکز کے قریب ہی خصوصی کورونا وارڈ تعمیر کیا گیا ہے۔

اس وارڈ میں ایسے رکن اسمبلی کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے، جو کورونا متاثر تھے یا پھر کورونا پوزیٹیو لوگوں کے رابطے میں آئے تھے۔

جب کہ دوسرے وارڈ میں ان ارکان اسمبلی کی جگہ بنائی گئی ہے جن کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

اس کے علاوہ کنٹنمنٹ علاقوں میں رہنے والے ارکان اسمبلی کو بھی کورونا بوارڈ میں ووٹنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پولنگ مرکز کے پاس بنائے گئے کورونا وارڈ میں ڈاکٹر اور میڈیکل ٹیم بھی موجود رہے گی۔

وہیں راجیہ سبھا الیکشن کے دوران کورونا سے متاثر ہیں یا کورونا مثبت کے ساتھ رابطے میں آنے والے ارکان اسمبلی کو بالکل آخر میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ وارڈ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔

اس کے لیے ہیلتھ آفیسر کو ہی نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

غور طلب ہو کہ گجرات میں 19 جون2020 کو گجرات کی چار نشستوں کے لیے راجیہ سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

جس کے لیے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کی جائے گی۔

اس کے بعد شام پانچ بجے سے گنتی کی جائے گی۔

اس انتخابات میں کانگریس کمیٹی نے نام اپنے دو امیدوار شکتی سنگھ گوہل اور بھرت سنگھ سولنگی کو میدان میں اتارا ہے۔

وہیں بی جے پی نے اپنے تین امیدوار ابھے بھردواج ،رمیلا بارہ اور نرہری آمین کو میدان میں اتارا ہے۔

اس سے قبل گجرات میں راجیہ صاحبہ انتخاب 26مارچ 2020 کو ہونے والا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے راجیہ سبھا الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.