ETV Bharat / bharat

وادی کشمیر میں اسکول کھلنے کے دعوے، کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟

author img

By

Published : Aug 19, 2019, 1:04 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:31 PM IST

پیش ہے سری نگر سے ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ۔۔۔

سرینگر میں اسکول کھلنے کے دعوے،کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟

جموں خطے کے اسکول و کالجز تو دوبارہ کھل گئے ہیں، لیکن سری نگر کے مختلف علاقوں میں واقع تقریباً 200 اسکولز میں ویرانی ہی چھائی ہوئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے کئی اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا، یہ جاننے کے لیے کہ حکومتی دعوے کتنے صحیح ہیں اور کیا وادی میں اسکول کھل چکے ہیں؟

آج سری نگر میں 190 اسکولوں میں سے صرف 95 اسکول کھلنے کے دعوے کیے گئے لیکن بیشتر اسکولوں پر تالے لگے رہے اور وہاں پوری طرح ویرانی چھائی رہی، طالبہ اسکول نہیں آئے۔

وادی کشمیر میں اسکول کھلنے کے دعوے، کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟

پیر کو سری نگر میں 190 اسکولوں میں سے صرف 95 اسکول کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ وادی میں اسکول تو کھلے لیکن ویرانی چھائی رہی کیونکہ بچے اور اساتذہ تعلیم و تعلم کے لیے اسکول نہیں پہنچے۔

سری نگر میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع کے محکمہ تعلیم کے افسران اور اسکولوں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔

اس میٹنگ میں پیر سے ضلع میں اسکولوں کے دوبارہ تعلیمی سیشن کے آغاز کے سلسلے میں وسیع تبادلہ خیال کیا گیا اور محکمہ تعلیم کے افسران و اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر، جموں کے راجوری میں آج پندرہ دن کے بعد اسکول دوبارہ سے کھل گئے ہیں۔

جموں کے طلبا کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ اسکول کھل گئے ہے۔ انٹرنٹ خدمات بھی بحال کیے جائیں تاکہ ہم اپنی پڑائی بہتر طریقے سے کر سکیں۔

کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس ایس پی پانی نے بھی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے جس کے پیشِ نظر آہستہ آہستہ بندشیں ہٹائی جائیں گی۔

روہت کنسل نے کہا تھا کہ '' وادی میں پیر سے تمام سرکاری دفاتر اور پرائمری اسکول کھول دیے جائیں گے۔ تیس سے چالیس پتھراؤ کے واقعات پیش آئے ہیں، جن مقامات پر امتناعی احکامات نافذ تھے انہیں مقامات پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں''۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ، براڈ بینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کر دیا گیا تھا۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.