ETV Bharat / bharat

سنیما ہال 15 اکتوبر سے نصف صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت - سنیما ہال اور تھیئٹر کو نصف گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت

مرکزی حکومت نے ان لاک 5 کے بارے میں رہنما ہدایات جاری کیے ہیں۔ حکومت نے 15 اکتوبر سے اسپورٹس ہال، سنیما ہال، ملٹی پلیکس، سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں نئی ​​ہدایات جاری کیں۔

govt of india issued new guideline for unlock 5
سنیما ہال 15 اکتوبر سے نصف صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 10:19 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے سبب ملک بھر میں گزشتہ مارچ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد مختلف سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے سلسلے میں پانچویں مرحلے کی رہنما ہدایات آج جاری کردی گئیں، جن میں کنٹنمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں 15 اکتوبر سے سنیما ہال اور تھیئٹر کو نصف گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں کو 15 اکتوبر کےبعد کھولنے کا فیصلہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

رہنما خطوط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے کنٹنمنٹ زون میں لاک ڈاؤن 31 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔

نئے رہنما خطوط جمعرات سے نافذ العمل ہوں گے۔ پانچویں مرحلے میں کنٹیمینٹ زون کے باہر کے علاقوں میں پہلے کے علاوہ کئی دیگر سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر میں زرعی قانون نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

یہ رہنما خطوط ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں نیز محکموں کے مشوروں سے تیار کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.