ETV Bharat / bharat

سرکاری اسکولس کے معیار کو بہتر بنانے کا مثالی اقدام

ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی نے ریاست اترپردیش نوئڈاکے گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کو گود لیا ہے۔

uttar perdesh
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 4:09 AM IST

گوتم بدھ نگرکے ڈی ایم بی این سنگھ نےاعتراف کیا کہ سی بی ایس سی بورڈ کے اسکولوں کے نتائج یوپی بورڈ کے تحت چلنے والے اسکولوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہوتے ہیں۔
انہوں نے جمعہ کے روز غیر رسمی طورپرنوئڈا کے سیکٹر51میں واقع گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کے کیمپس میں ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی کی مالی مدد سے تیارجدید سائنس اورکمپیوٹرلباریٹری اوران سے وابستہ کتابوں کے ساتھ لائبریری کےافتتاح کے موقع پراپنے خیالات کااظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کوگودلےکران کے تعلیمی معیارمیں بنیادی تبدیلی لانے کے اس انقلابی اقدام کو قابل ستائش قرار دیا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ہلدی رام گروپ کے چیئرمین منوہرلال اگروال نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں سماجی خدمات کاجوموقع انھیں فراہم ہوا ہے یہ نہ صرف مالی طورپر بلکہ سماجی عدم مساوات کو دورکرکے سرکاری اسکولوں کے طلبا اورطالبات میں سماجی ذمہ داری اورکامیاب شہری جیسے اقدارکا بھی احساس پیدا کرے گا۔

Intro:سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مثبت اقدامBody:ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی نے نوئڈاکے گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کو گود لیا
نوئڈا:
گوتم بدھ نگرکے ڈی ایم بی این سنگھ نے آج اعتراف کیا کہ سی بی ایس سی بورڈ کے اسکولوں کے نتائج یوپی بورڈ کے تحت چلنے والے اسکولوں کے مقابلہ کافی بہتر اورنمایاں ہوتے ہیں ۔اس کودور کرنے کے لئے کارپوریٹ گھرانے کو آگے بڑھ کران اسکولوںکوگود لےکران کےمعیارکو بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے آج غیر رسمی طورپرنوئڈا کے سیکٹر51میں واقع گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کے کیمپس میں ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعہ مالی مدد سے تیارجدیدسائنس اورکمپیوٹرلباریٹری اوران سے وابستہ کتابوںکے ساتھ لائبریری کاافتتاح کے موقع پراپنے خیال کااظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کوگودلے کران کے تعلیمی معیارمیں بنیادی تبدیلی لانے کے اس انقلابی اقدام کو قابل ستائش قرار دیا جاسکتا ہے ۔ہلدی رام گروپ کے چیئرمین منوہرلال اگروال نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میںسماجی خدمات کاجوموقع ہم کوفراہم ہوا ہے یہ نہ صرف مالی طورپر بلکہ سماجی عدم مساوات کو دورکرکے سرکاری اسکولوں کے طلبا اورطالبات میںسماجی ذمہ داری اورکامیاب شہری جیسے اقدارکا بھی احساس پیدا کرے گا ۔اس موقع پرڈی آئی او ایس نیرج پانڈے نے کہا کہ ہلدی رام سوسائٹی کا اقدام قابل ستائش ہے۔ امیدہے مزیدکارپوریٹ گھرانے اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں گے ۔اس موقع پر ہلدی رام گروپ کے ایگزیکیٹوڈائریکٹراے کے تیاگی،ریٹا کپور اوراسکول کی پرنسپل ہیم لتا موجود ودیگر اہم شخصات موجود تھیں۔Conclusion:تعلیم کی جانب خصوصی توجہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.