انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عہدیداروں،صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنعتوں کے لئے اراضیات،پانی،بجلی اور ماہر مزدور فراہم کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے خواہش کی کہ وہ ریاست میں صنعتوں کا قیام عمل میں لائیں۔
ریاستی دارالحکومت کو وشاکھاپٹنم منتقل کرنے اپنے قدم کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ واحد شہر ہے جو حیدرآباد اور بنگالوروجیسے شہروں سے مسابقت کرسکتا ہے۔
ریاست میں حال ہی میں ہوئے گیس کے اخراج کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ایسے واقعات میں فوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معاملات درج کئے گئے اور گرفتاری کی گئی تو صنعت کار خوفزدہ ہوں گے۔