ETV Bharat / bharat

'پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے'

پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات کو محدود، جبکہ اقتصادی تعلقات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار۔
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 1:18 PM IST

بھارتی وزارات خارجہ نے سفارتی روابط کے تعلق سے پاکستان کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی روابط منقطع نہ ہو پائیں۔

بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کو دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں کو تشویش ناک طور پر پیش کرنے کے لیے سفارتی روابط میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کیے

اس سے پہلے پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی سفارتکار کو نکلنے کا حکم دیا تھا اور سفارتی سطح پر تخفیف کا اعلان کیا تھا۔

اس تعلق سے وزارت خارجہ نے اپنے ایک تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے تعلق سے اس کے تمام اقدامات اس کے اندرونی معاملات ہیں۔

حکومت نے کہا کہ 'دفعہ 370 کے تعلق سے جو فیصلہ کیا گیا ہے، وہ پوری طرح سے بھارت کا داخلی معاملہ ہے۔ بھارتی آئین ہمیشہ مقدم تھا ہے اور رہے گا، لہذا بھارت کی حدود میں مداخلت تشویشناک امر ہے جو کہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔'

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.