ETV Bharat / bharat

لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد - رحیم یار خان

محکمہ کسٹم نے بھارت -پاکستان سرحد پر واقع منا باؤ ریلوے اسٹیشن پر تھار لنک ایکسپریس سے 23 لاکھ سے زائد مالیت کا غیر قانونی سونا برآمد کیا ہے۔

منا باؤ ریلوے اسٹیشن پر 23 لاکھ سے زائد کا سونا برآمد
author img

By

Published : Jun 16, 2019, 4:13 PM IST

محکمہ کسٹم کے اسسٹنٹ کمشنر ایم ایل شیرا کی قیادت میں کی گئی کارروائی میں پاکستان سے ہندستان آ رہے تین پاکستانی شہریوں سے سنیچر کی رات 700.167 گرام سونا برآمد کیا گیا۔ اس کی مارکیٹ کی قیمت 23لاکھ 27 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

سونا 10-10 تولے کے پانچ غیر ملکی مارك والے بسکٹ اور ایک کڑا 81.6 گرام اور.1 35 گرام کی تین انگوٹھیوں کی شکل میں برآمد کیا گیا۔

یہ سونا پاكستان میں ضلع تھارپاركر کے چھاچھرو کے باشندے کشور کمار مہیشوري، رحیم یار خان ور کیلاش مالی سے برآمد کیا گیا ہے ۔ ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

سنیچر کی صبح بھارت سے پاکستان جانے والی ٹرین کے مسافروں کی تلاشی میں بھی کسٹم حکام نے پاکستانی کے حیدرآباد کے باشندے رام چندر سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے قریب 300 لیڈیز کرتے اور 200 لیڈیز دوپٹے برآمد کئے گئے۔ یہ تجارتی مقدار میں ہونے کی وجہ سے کسٹم ایکٹ کی دفعات کے تحت ضبط کئے گئے اور پچاس ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

Intro:Body:

rahman pasha 6

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.