ریاست ہریانہ کے سونی پت میں گوہانا ٹریفک پولیس مستقل طور پر اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں جا رہی ہے اور ٹریفک قوانین پر چلنے کی تلقین کررہے ہیں۔
ٹریفک کے نئے قواعد کے ساتھ ساتھ پولیس بڑے چالان کے بارے میں بھی معلومات دے رہی ہے، لیکن اس کے باوجود بہت سارے لوگ اس سے باز نہیں آرہے۔
اسی کے ساتھ ہی پولیس نے بھی سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ اتوار کے روز چیکنگ کے دوران گوہانا ٹریفک پولیس نے 32 ہزار 500 روپیے کا بلٹ بائک سوار نوجوان کا چالان کیا۔
پولیس کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ موٹر سائیکل ڈرائیور کے پاس موٹر سائیکل کا کوئی کاغذ موجود نہیں تھا اور تیز آواز میں سائلینسر لگا کر موٹر سائیکل کے اوپر پٹاخے بجارہا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے بائک سوار کو گھیرے میں لیا۔
ہریانہ: پرندوں کے لیے اکیس منزلہ عمارت زیر تعمیر
پولیس نے اطلاع دی کہ جب انہوں نے موٹر سائیکل ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن تھوڑے ہی فاصلے پر کھڑے پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل ڈرائیور کو روک لیا۔ جس کے بعد بائک 32 ہزار 500 روپیے کا چالان کاٹا۔
بتا دیں کہ موٹر سائیکل مالک منیش، گوہانا کی پرانے اناج منڈی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس سے قبل بھی گوہانا ٹریفک پولیس نے 28 ہزار روپیے کا ایک اسکوٹی چالان کاٹا تھا۔