ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میوہ فروش ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد ملک نے کہا کہ سرکار نے پانچ گھنٹے نیشنل ہائی وے کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے ہمارے فروٹ کو کافی نفصان ہوتا ہے۔
اس ہائی وے بین سے ہمارے مال بردار گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روک دیا جاتا ہے اور ہمارا میوہ خراب ہوجاتا ہے۔
امر ناتھ یاترا برسوں سے چلی آرہی ہے اور یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ سرکار کو چاہیئے کہ وہ میوہ صنعت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو کھلا رکھے کیونکہ فروٹ سیزن شروع ہوچکا ہے۔