ETV Bharat / bharat

عام بجٹ 2020: کانگریس کی پریس کانفرنس - سابق وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے مرکزی حکومت کے بجٹ 2020 پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ بی جے پی حکومت  کون سا پراسرار نظام استعمال کررہی ہے؟ چدمبرم نے کہا کہ ہر سال حکومت کا تخمینہ غلط ہوتا ہے اور ہر سال اس میں مزید کمی واقع ہوتی ہے۔

Former Finance Minister P Chidambaram's reaction to the general budget
عام بجٹ پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا رد عمل
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 6:24 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:24 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ہفتے کے روز پیش کیے گئے عام بجٹ پر دعویٰ کیا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرکز میں مودی حکومت نے معیشت کو پٹڑی پر لانے کی امید ترک کرچکی ہے۔

عام بجٹ پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا رد عمل

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بجٹ میں روزگار پیدا کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

چدمبرم نے میڈیا کو بتایا 'میں نے حالیہ برسوں میں سب سے طویل بجٹ تقریر دیکھی۔ یہ 160 منٹ تک جاری رہی۔ میں سمجھ نہیں پایا کہ 2020-21 کے بجٹ میں کیا پیغام دینے کا ارادہ تھا؟

انہوں نے کہا 'مجھے اس بجٹ میں کوئی یادگار خیالات یا بیانات نظر نہیں آئے'۔

سابق وزیر خزانہ نے دعوی کیا کہ حکومت نے معیشت کو پٹری پر لانے، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی امید ترک کردی ہے۔

انہوں نے کہا 'حکومت قبول نہیں کررہی ہے کہ معیشت بحران کا شکار ہے۔ حکومت اصلاحات پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

چدم برم نے پوچھا 'کیا وزیر خزانہ نے معاشی جائزہ نہیں پڑھا؟ مجھے لگتا ہے کہ اسے نہیں پڑھا۔

عوام اس طرح کا بجٹ نہیں چاہتی تھی اور اس بجٹ کے لیے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2019 میں حکومت نے 12 فیصد جی ڈی پی کی پیشن گوئی کی تھی لیکن حقیقت میں یہ گراوٹ 11.2 فیصد رہ گئی ہے۔

اس کے بعد 2020 میں 12 فیصد جی ڈی پی کی پیشن گوئی کی گئی۔ یہ گر کر 7.5 فیصد ہوچکا ہے اور اب جب مالی سال 2021 میں 10 فیصد جی ڈی پی کا تخمینہ ہے تو معلوم نہیں کہ اب یہ کہاں تک گرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں وزیر خزانہ کس بنیاد پر اندازہ لگا رہی ہیں؟ مالی سال 2020 میں مجموعی مالیت 11.1 فیصد سے گر کر 7.6 فیصد ہوگئی۔ کانگریس نے کہا کہ تمام معاشی اشارے گر چکے ہیں اور حقیقی جی ڈی پی 11 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

Intro:Body:

سندھو امریکہ میں ہندوستان کے نئے سفیر
نئی دہلی،28جنوری(یواین آئی)سری لنکا میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو امریکہ میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیاگیاہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق انہیں مسٹر ہرش وردھن شرنگلا کی جگہ پر امریکہ بھیجا گیا ہے۔مسٹر شرنگلا کل نئے خارجہ سکریٹری کے طورپر کام کاج سنبھالیں گے۔
یواین آئی۔اےایم۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.